تازه خبریں

ملی یکجہتی کونسل خیبرپختونخواہ کا اجلاس مختلف قراردادیں منظور شیعہ علماء کونسل کے خیبر پختونخواہ کے اراکین کی شرکت

کوہاٹ : ملی یکجہتی کونسل صوبہ خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس مورخہ 18 دسمبر 2017 کو کوہاٹ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صوبائی عاملہ کے اراکین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کے نائب صدر آخونزادہ مظفر علی اور اسلامی تحریک پاکستان سیاسی سیل کے ممبر آخونزادہ اقتدار علی مظہر بھی موجود تھے ۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔اراکین ملی یکجہتی کونسل خیبر پختو نخوا نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے والے امریکہ کے بیان کی مذمت کی اور اس کے خلاف بروز جمعہ ایک احتجاجی مظاہرے کا اعلان بھی کیا۔اس کے ساتھ ساتھ ختم نبوت قانون میں ترمیم کی بھی پرزور مذمت کی گئی اور اسے مرکزی حکومت کی غفلت اور نا اہلی قرار دیا گیا۔ اجلاس میں علماء کرام پر پابندی خصوصاََ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی کوہاٹ آمد پر پابندی کی پر زورمذمت کی گئی اور اسے آئینی ، قانونی اور شہری آزادیوں کو پامال کرنے کے مترادف قرار دیا گیا۔ دریں اثنا کوئٹہ میں حال ہی میں چرچ پر ہونے والے حملہ کی بھی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں اسلامی تحریک پاکستان خیبر پختونخوا نے قرارداد پیش کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فورتھ شیڈول میں علماء کرام کے نام ہر گز نہ ڈالے جائیں بلکہ یہ عمل صرف دہشت گرد وں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف ہی استعمال کیا جائے۔ اجلاس میں پیش کی گئی قراردادیںمتفقہ طور پر منظور کی گئیں۔ ۔