تازه خبریں

ملی یکجہتی کونسل صوبہ بلوچستان کا اہم اجلاس، بالاتفاق شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت علی ہزارہ کونسل کے صوبائی نائب صدرمنتخب

 جعفریہ پریس- ملی یکجہتی کونسل صوبہ بلوچستان کا اہم اجلاس صوبائی صدر عبدالمتین اخونزادہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کونسل کی رکن جماعتوں کے صوبائی قائدین اور اہم رہنماؤں جن میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخونزادہ، اسلامی تحریک / شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ سید حسن مبلغ، ، سیکرٹری جنرل لیاقت علی ہزارہ، حسین حبیب بنگش اور سید سکندر شاہ ،جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی صدر مولانا عبدالقدوس ساسولی ، صوبائی رہنماء جے یو پی حافظ حمد احمد، رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا، ایم ڈبلیو ایم کے مولانا مقصود علی ڈومکی، علمائے شیعہ کے قربان علی توسلی ، جماعت الدعوۃ کے صوبائی امیر مفتی محمد قاسم اور نعمان وسیم، تنظیم اسلامی کے رہنماء عبدالسلام عمر اور اقتدار احمد خان و دیگر اجلاس میں شریک ہوئے۔  اجلاس میں متفقہ رائے سے شیعہ علماء کونسل کے رہنماء لیاقت علی ہزارہ کو ملی یکجہتی کونسل کا صوبائی نائب صدر منتخب کرکے دو کمیٹیاں‌ تشکیل دی گئیں۔ جو بلوچستان کے قبائلی رہنماوں، علمائے کرام، مشائخ عظام اور حکومتی ذمہ داران سے ملاقات کرکے اتحاد امت اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے موثر لائحہ عمل تیار کریں گی۔