• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

ممبئی میں رہائشی عمارت گرنے سے ہلاکتیں 17 ہوگئیں، شیو سینا رہنما گرفتار

ممبئی میں کثیرالمنزلہ عمارت گرنے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی جب کہ پولیس نے مکینوں کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے شیو سینا کے رہنما کو گرفتار کرلیا۔

گزشتہ روز ممبئی میں سدھی سائی کوآپریٹنگ ہاؤسنگ سوسائٹی کی کثیرالمنزلہ عمارت گر گئی تھی جس میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی جس کے بعد پولیس نے رہائشیوں کی درخواست پر عمارت گرنے کا سبب بننے والے شیو سینا کے رکن سنیل شیتپ کو گرفتار کرلیا۔

رہائشیوں کے مطابق عمارت کا گراؤنڈ فلور شیو سینا کے رہنما سنیل شیٹپ کے پاس تھا جہاں اس نے نرسنگ ہوم کھولا ہوا تھا جب کہ چند روز سے وہاں تزین و آرائش کا کام جاری تھا ، مکینوں کے مطابق عمارت کی بنیادیں کمزور تھیں اور تزین و آرائش کے کام کی وجہ سے عمارت گر گئی۔

دوسری جانب پولیس نے سنیل شیٹپ کو حراست میں لیتے ہوئے تین مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا جب کہ منہدم عمارت میں سے زخمی حالت میں نکالے جانے والے 28 میں 17 افراد دم توڑ گئے اور اب بھی جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔