• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

ممتاز صحافی شہید خرم ذکی نے بلا تفریق و مسلک ہمیشہ حق کا ساتھ دیا قائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ میں سول سوسائٹی کے اہم رہنما اور ممتاز صحافی خرم ذکی کے قتل اور ان کے ساتھی اسکالر خالد راﺅ کے زخمی ہو نے پر واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ شہید خرم ذکی کی سول سوسائٹی اور شہریوں کی آزادی کےلئے جدوجہدکسی سے پوشیدہ نہیں جنہوں بلا تفرےق و مسلک ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ، خرم ذکی ایک نڈر اور سچائی پسند محب وطن تھےجنہوں نے ہمیشہ حق کی آواز بلند کرتے ہوئے ہمیشہ ملک دشمن عناصر، دہشت گردوں، مذہبی انتہاءپسندوں کے خلاف قلم سے جہاد کیا ۔
علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ کراچی میں مسلسل بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ملک میں پے درپے افراد کو شہید کیا جارہا ہے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے۔رےاست عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں وکلاءاور اساتذہ کی ٹارگٹ کلنگ اور ا ب کراچی میں معروف سماجی شخصیت و، صحافی، ایڈیٹر خرم ز کی ٹارگٹ کلنگ ملک میں جاری نیشنل ایکشن پلان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں؟
علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خاتمہ تک ملک میں حقیقی معنوں میں امن و امان قائم نہیں ہو سکتا قانون نافذ کرنے اور امن و امان قائم رکھنے کے ذمہ دار اداروں کو دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنا ہونگی انہوں نے کہاکہ جدید معلومات کو سامنے رکھتے ہوئے انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک دشمن عناصر اور دہشتگردوں کےخلاف سخت کارروائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔علا مہ سید ساجد علی نقوی نے معروف سماجی کارکن و صحافی خرم ذکی کے ساتھی اسکالر خالد راﺅ کی جلد صحت ےابی کے لئے دعا اور شہید خرم ذکی کی شہادت پر ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں میں برابر کے شریک ہیں، شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ شہدا کی گراںقدر خدمات ہیں جن کو ہمیشہ یار رکھا جائے گا۔