جعفریہ پریس وفاقی دارالحکومت میں شہید ہونیوالے ممتاز عالم دین محمد نواز عرفانی کی نماز جنازہ امام بارگاہ الصادق ٹرسٹ اسلام آباد میں ادا کردی گئی ۔اس موقع پرقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ممتاز عالم دین محمد نواز عرفانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت، معاملے کی اعلیٰ سطحی فوری تحقیقات کرائی جائیں، امن وامان کی فضاخراب کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، شیعہ علماء کونسل پاکستان کی واقعے کی شدید مذمت، صفوں میں اتحاد و وحدت کو برقرار رکھا جائے، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل عارف حسین واحدی
گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں ممتاز عالم دین محمد نواز عرفانی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے علا مہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ معلوم نہیں قانون نافذ کرنیوالے ادارے کہاں ہیں ، سرعام وفاقی دارالحکومت میں علماء کرام کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہاہے جوکہ سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ امن وامان کی فضا کو خراب کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں جنہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے اس موقع پر انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں ان کیساتھ ہیں۔
دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے علامہ فرحت عباس جوادی کی سربراہی میں نماز جنازہ میں شرکت کی ، وفد میں علامہ ضیغم عباس ، پروفیسرمظہر حسین ہاشمی ، تصور عباس، وزیر حامد حسین، حاجی گل محمد جعفری و کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ اس وقت ملک کو اتحاد وحدت کی ضرورت ہے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہوگا اور دشمنوں کی سازشوں کوناکام بنانا ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ معاملے کی تحقیقات کرواکر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت