• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

موجودہ حالات راولپنڈی دھماکہ جنگ اخبار کی جھوٹھی خبر شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر شیعہ علما کونسل مرکز کی پریس کانفرنس

جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں محفل میلاد مصطفٰی پر حملہ اتحاد اُمت پر حملہ ہے۔ میلاد مصطفی ؐ پر حملہ آور دہشتگردوں اور انکے پشت پناہوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور دیگر رہنماوں کے ساتھ اسلام آباد میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ عارف حسین واحدی کی اس اہم پریس کانفرنس کا مکمل متن پیش خدمت ہے۔
صحافیان محترم ۔۔۔۔۔!
السلام علیکم ورحمتہ ا۔۔۔
آپ کی آمد پر تہہ دل سے ممنون ہیں کہ آپ اپنے قیمتی وقت سے فرصت نکال کر ہماری گزارشات سننے کے لئے یہاں تشریف لائے ہیں۔ آپ کو یہاں زحمت دینے کا مقصد ایک انتہائی اہم موضوع پر بات کرنا مقصود ہے۔
محترم صحافی حضرات! سب سے پہلے آپ کی توجہ کل کے واقعہ کی طرف دلانا چاہتا ہوں،کہ امام بارگاہ ابومحمد رضوی چٹیاں ہٹیاں کے بانیان کے گھر میں منعقدہ محفل میلاد میں خود کش بم دھماکہ کے نتیجہ میں 8افراد شہید اور درجنوں افراد شدیدزخمی ہوئے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اس المناک سانحہ پر شیعہ علماء کونسل پاکستان نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ ایک طرف تو حکومت کی جانب سے دہشت گردی کو روکنے کے بلند بانگ دعوے ہیں جبکہ دوسری طرف دہشت گرد پوری آزادی اور ڈھٹائی سے جب اور جہاں چاہتے ہیں کاروائیاں کرتے ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظرآتے ہیں، محفل میلاد مصطفی پر حملہ اتحاداُمت پر حملہ ہے۔ میلاد مصطفی ؐ پر حملہ آوردہشتگردوں اور ان کے پشت پناہوں کو گرفتارکرکے کیفرو کردار تک پہنچایا جائے۔
محترم صحافی حضرات !
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ اس ملک میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ملت جعفریہ ہوئی ہے ،اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہمیشہ صبر کا درس دیا اور قوم کو اپنی تقاریر کے ذریعہ اتحاد امت کا عملی پیغام پہنچایا، اس ملک میں فرقہ واریت نہیں دہشتگردی ہے،اور چند تکفیری گروہ دہشتگردی میں ملوث ہیں اور قائد محترم نے ہمیشہ دہشتگردوں کے خاتمہ کی بات کی ہے۔ دہشتگردوں کے خاتمہ تک ملک میں حقیقی معنوں میں امن و امان قائم نہیں ہو سکتا۔ قانون نافذ کرنے اور امن و امان قائم رکھنے کے ذمہ دار اداروں کو دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنا ہونگی۔ جدید معلومات کو سامنے رکھتے ہوئے انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک دشمن عناصر اور دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، بلا تفریق تمام مجبوریوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کو کمزور کرنے والے بے گناہ عوام کے قاتلوں اور دہشتگردوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے اور انہیں سخت سزا دی جائے۔
صحافیان محترم!
گذ شتہ روز ایک قومی اخبار میں بغیر تحقیق کے اکرام الحق کی پھانسی کے حوالہ سے خبر شائع ہوئی کہ پھانسی کا التوا دوجماعتوں کے مابین کسی ڈیل کا نتیجہ ہے ہم اس امر کی تردید کرتے ہوئے بارہا یہ و اضح کر چکے ہیں کہ تکفیریوں دہشتگردوں سے بات چیت تو درکنار ہمیں ان کے ساتھ بیٹھنا بھی گوارا نہیں ۔اس سلسلے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اس طرح کی خبروں کی اشاعت یا چلانے سے قبل ضرور استفسارکرکے تصدیق کی جائے یہی صحافتی اصولوں اور اقدار کا تقاضا بھی ہے۔
ضروری وضاحت: یہ بات بھی واضح کرتے ہیں کہ تحریک جعفریہ پاکستان کا دامن اس قسم کی آلائشوں سے ہمیشہ پاک رہا ہے اور توازن کی پالیسی کے تحت ہمیں تکفیریوں اور دہشت گردوں کے ساتھ بریکٹ کیا جاتا رہا ہے تحریک جعفریہ پاکستان کے حوالے سے کوئی مجرم جیل میں نہیں ہے ہمارا ہمیشہ سے دوٹوک اور واضح موقف رہاہے کہ ملک میں اسی وقت صحیح معنوں میں امن قائم کیاجاسکتا ہے جب معصوم انسانی جانوں کے قاتلوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ ہم نے ہمیشہ اتحاد امت و استحکام پاکستان کیلئے کوششیں کی ہیں جو کہ اظہر من الشمس اور ملک و قوم کے سامنے ہیں ۔ اور ملت جعفریہ کو اسی جرم کی پاداش میں ٹارگٹڈ کیا جاتا رہا ہے تاہم ملت جعفریہ آج بھی قائد ملت جعفریہ پاکستان اور داعی اتحاد بین المسلمین حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کے بتائے ہوئے راستے پر کاربند رہتے ہوئے ملک و قوم کے استحکام اور اتحاد و اتفاق کے لئے آئندہ بھی کسی مشکل کو خاطر میں لائے بغیر امن کے مشن کو جاری وساری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔