جعفریہ پریس (گلگت) – شیعہ علماء کونسل پاکستان گلگت ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات عارف حسین نے اپنے ایک بیان میں جھنگ کے قومی اسمبلی کے حلقے سے متعدل قوتوں اور بالخصوص شیعہ علماء کونسل کی بھر پور حمایت سے کامیاب ہونے والے شیخ محمد اکرم کو اچانک الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ٹریبونل کی جانب سے نا اہل قرار دینے اور از سر نو انتخابات کے فیصلے کو تعجب انگیز قرار دیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ یہ متنازعہ فیصلہ دیگر ملک کے حکمرانوں کے دباو میں آکر دیا گیا ہے۔ موجودہ حکمران چند ڈالروں کی امداد کے عوض ملکی استحکام کو داو پر لگانے کیلئے تکفیریوں کو کھلی آزادی دے رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان اپنے محبوب قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کی پر حکمت اور ولولہ انگیز قیادت میں ملک عزیز سے تکفیری سوچ کے خاتمے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔