موسمیاتی تبدیلی سے ایسے نقصانات نہیں دیکھے جوسیلاب سےپاکستان میں ہوئے: انتونیوگوتریس
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے ایسے نقصانات نہیں دیکھے جوسیلاب سےپاکستان میں ہوئے۔ اپنے ٹویٹ میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہاکہ زمین کادرجہ حرارت بڑھنے سےملکوں کومشکلات کاسامناکرناپڑے گا۔موسمیاتی تبدیلی سےہونیوالے نقصانات متاثرہ ملکوں کی برداشت سےباہرہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے جو مشترکہ توجہ کامتقاضی ہے۔