جعفریہ پریس شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیرنے کہا کہ مولانا سراج الحق کو جماعت اسلامی پاکستان کا مرکزی امیر منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرایوں سے ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں ۔ اور بلاشبہ جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی امارت کا منصب اس کیلئے عطیہ خداوندی سے کم نہیں ۔ جوکہ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے دین اسلام کیلئے کی گئی کاوشوں کا ثمر ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ حضرت ابو العلیٰ مودودی رحمتہ اللہ کی جماعت اسلامی،پاکستان کے مسلمانوں کی دین اسلام کے نفاذ کیلئے جاری دیگر تحریکوں میں سے بڑی تحریک سمجھی جاتی ہے ۔ جس کی امارت کا تقاضا ہے کہ اس پر آشوب دور میں اتحاد بین المسلمین اور باطل قوتوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے پاکستان کے مسلمانوں کی درست سمت میں رہنمائی کرے۔جس کیلئے مولانا سراج الحق کی کاوشوں اور برد بار سیاست کو دیکھتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ مولانا اپنی اس ذمہ داریوں سے بطریق احسن عہدہ برہ ہوکر اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ کیلئے مثالی کردار ادا کریں گے۔
ہم اللہ تبرک وتعالی سے مولانا سراج الحق کی کامیابی کی دعا کے ساتھ ساتھ اس کیلئے نیک خواہشات کے متمنی ہیں۔