جعفریہ پریس۔ دفتر قائدملت جعفریہ قم کی طرف سے مجلس علماء یورپ کے اراکین کے وفد کے اعزازمیں عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پرنمائندہ قائد و دفترقم کے مہتمم علامہ مظہرحسین حسینی نے معززمہمانوں کوخوش آمدید کہا جبکہ حجة الاسلام مولانا مسرت اقبال نے دفتر قائد کی کارکردگی کی تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر بزرگ عالم دین علامہ امیرحسین نقوی نے کہا کہ آپ حضرات نے عزت افزائی فرمائی اس پر ہم شکرگذارہیں ،آپ حضرات کی کارکردگی سن کرخوشی ہوئی آپ سے ہماری یہی توقعات ہیں ، محنت اورجدوجہد کی ضرورت ہے ۔ مزید محنت کریں آپ نے کامیابی کا تذکرہ کیا یہ علماء نے آپ پر اعتماد کیا ہے ان کے اعتماد پرپورا اتریں زیادہ محنت کریں، بلاتفریق طلاب اوروطن عزیز کے لئے کام کریں ، اختلافی امورکو سجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کریں ، کسی کے متعلق جو بھی بات کریں ذمہ دارنہ اور ثبوت کے ساتھ ہوں اورآپ اسی طرح کرتے ہیں میرا مقصد تنقید نہیں بلکہ اس پر مزید احتیاط کی ضرورت ہے ، کوئی ایسا کام نہ ہو جو اختلافات میں شدت باعث بنے- میں قائد ملت جعفریہ کوقریب سے جانتا ہوں نہایت متین اورمثبت انسان ہیں کبھی کسی کے خلاف زبان استعمال نہیں کی، کوئی جملہ نہیں کسا ،اپنے کام سے کام رکھتے ہیں، ہمیشہ مثبت پالیسی اپناتے ہیں،ان کے تمام اقدام دوراندیشی اوربصیرت پر مبنی ہیں -اگرہم سب علماء اس پر عمل پیرا ہوجائیں تو معاشرے میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے – حدیث شریف میں بھی ہے کہ معاشرے کی سنواراوربگاڑ کا دارومدار امراء اورعلما ء پر ہے اور میں سمجھتاہوں ان دو میں بھی علماء کا اہم کردار ہے ، لہذا تربیت اوراصلاح کی ضرورت ہے اس وقت پاکستان میں خرافات کو شعلہ ورکیا جا رہا – آپ حضرات پاکستان کی قومی ضرورت کے پیش نظر اپنے آپ ک وتیار کریں، عقائد پرخاص توجہ دیں ،زیادہ محنت کریں، بزرگان آیة اللہ خوئی ، امام خمینی اورامام خامنہ ای نے محنت کی جبھی اسی مقام پرپہنچے ، آپ حضرات قوم کے لیڈر ہیں کل کوآپ نے قوم کا سہارا بننا ہے تواسی اندازسے تیاری کریں ،قم کے طلاب کے لئے علمی مذاکرہ اورمحافل کا انعقاد کریں ہماری دعا ہے خداوند متعال آپ کونیک مقاصد میں کامیابی عطا فرمائے۔
آخرمیں مجلس علماء یورپ کے صدرعلامہ سیدعلی رضارضوی نے خطاب کیا،انہوں نے اپنے خطاب کے آغاز میں مجلس علماء یورپ کے اراکین اوروفد کا تعارف کرایا اوراپنی واراکین کی طرف سے دفترکے اراکین ، مسئولین اورنمائندہ قائد کا شکریہ ادا کیا اور دفتر کے اراکین کومجلس علماء یورپ کی کارکردگی ، فعالیت اوراغراض ومقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کے اندر صہیونت کی طرف سے اسلام فوبیا پر زیادہ کام ہورہا ہے اور یہ ایام انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بھی ہیں توانقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد اس اسلام فوبیائی پر زیادہ شدت آئی ہے لیکن اس کے باوجود انقلاب اسلام کی کامیابی کی برکت سے اسلام بالخصوص تشیع کی طرف بھی رجحان بڑھا ہے ،جس طرح محرم کے ایام میں ہمارے پاکستان میں بے دین انسان بھی گناہ ترک کردیتا ہے اسی طرح یورپ میں بھی ہے ،اہل تشیع کے علاوہ یورپی لوگ بھی محرم کوخاص عقیدت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اوریورپی یہ احساس کرتے ہیں جیسے خود امام حسین علیہ السلام آگئے ہوں، اس سلسلے میں صرف لندن شہرمیں ١٦عشرے منعقد کئے جاتے ہیں، ایام محرم ، صفر اور ماہ مبارک رمضان میں خاص اہتتام کیا جاتا ہے ،ان ایام میں علماء پاکستان اورمجلس علماء یورپ کا اہم کردار ہے ،جہاں مجلس علماء یورپ تبلیغی امورفعال ہیں وہاں اجتماعی امور، مومنین کی فلاح وبہبودی میں بھی اپنے فرائض انجام دےر ہے ہیں، اس کے لئے ہم نے مختلف مقامات کے دورے کئے ، لوگوں سے ملے ان کی مشکلات اور ضروریات کودیکھا اسی کے مطابق پالیسی بنائی، بچوں کے نصاب تعلیم کی کتابیں مرتب کیں اورانہیں مرتب شدہ نصاب کے مطابق تعلیم دے رہے ہیں،اس وقت ایک اسکول قائم کیا ہے جبکہ اس سال پانج اسکولوں کوکمپلیٹ کرنے کا منصوبہ ہے ، وہاں کی ضروریات کے پیش نظر ہم نے پالیسی مرتب کی ہے جس میں ترجیح تعلیم اوراقتصاد کوہے اس پر کام ہو رہا ہے ،م جلس علماء یورپ کے صدرعلامہ سیدعلی رضا رضوی نے کہا کہ مجلس علماء یورپ کے اراکین اورعوام وخواص بین الاقوامی اموربالاخص پاکستان کے سیاسی اجتماعی امورسے غافل نہیں ہیں تمام ترسوانحات میں عوام کی بے پناہ ہمدردیاں شیعیان مظلوم پاکستان کے ساتھ رہی ہیں جب ہدف نیک ہوتولوگ تعاون کرتے ہیں ۔آپ حضرات حجةالاسلام والمسلمین علامہ سید ساجدعلی نقوی حفظہ اللہ کی سرپرستی میں کام کررہے ہیں ،آپ کے کام سن کرخوشی ہوئی ،خداوند متعال ہم سب کاحامی وناصر ہو۔ آخرمیں انہوں نے قائد ملت جعفریہ کی صحت وسلامتی کی دعا کے ساتھ قائدین ملت جعفریہ مرحوم سید محمد دہلوی، مرحوم مفتی جعفرحسین اور شہید قائد کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت