• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

اسرائیل کا وجود ناجائز،غیر قانونی اور غاصبانہ ہے اور یہی اسکی پہچان ہے، علامہ ساجد نقوی

نابلوس پراسرائیلی دھاوا کھلی جارحیت ہے ،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

نابلوس پراسرائیلی دھاوا کھلی جارحیت ہے ،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
اسرائیلی فوج کا نابلوس کے شہر پر دھاوا اور10فلسطینی کی شہادتوں پر عالمی اداوں کی خاموشی افسوس ناک ہے، قائد ملت جعفریہ
اسرائیلی فورسزکا فلسطینی علاقوںمیں عسکری طاقت کا بے جا استعمال اور نئی بستیوں کے قیام کیلئے اقداما ت قابل مذمت ہے
 اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ظلم و درندگی تسلسل کے ساتھ جاری ہے جسے روکنا اُمت کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے
راولپنڈی /اسلام آباد 24فروری 2023ء(    جعفریہ پریس پاکستان ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ نابلوس پر اسرائیلی حملہ،10فلسطینیوں کی شہادت کھلی جارحیت ہے ،اسرائیلی فوج کی جانب سے نابلوس کے شہر پر دھاوا اور10فلسطینیوںکی شہادتوں اور درجنوں شہریوں کے زخمی ہونے پر عالمی اداوں کی خاموشی افسوس ناک ہے،اسرائیلی فورسزکا فلسطینی علاقوںمیں عسکری طاقت کا بے جا استعمال اور نئی بستیوں کے قیام کیلئے اقداما ت قابل مذمت ہے۔علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ اقوام متحدہ سمیت دیگر انسانی حقوق کے علمبردار مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کو ختم کرنے اور فلسطینی علاقوں میں بلا جواز عسکری طاقت کا بے استعمال کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کریں۔علامہ ساجد نقوی نے اسلامی ممالک کو بھی اسرائیلی جارحیت کیخلاف متحد ہونے اور فلسطینیوں کی حمایت کو عملی جامہ پہنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پر ظلم و درندگی بین الاقومی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں روزبروز بڑھتی جارہی ہیں جسے روکنے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ظلم و درندگی تسلسل کے ساتھ جاری ہے جسے روکنا اُمت کے ہر ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ اسے روکے، اسرائیلی جارحیت پر اُمت میں بے چینی اور اشتعال پایا جاتا ہے ۔