• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

نوجوانان ملت جعفریہ اپنے محبوب قائد کے کسی بھی حکم پر لبیک کہتے ہوئے شیعہ نسل کشی کیخلاف فیصلہ کن احتجاجی تحریک چلانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ، سید اظہار بخاری

جعفریہ پریس  – جعفریہ یوتھ  پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی سید اظہار بخاری نے مستونگ کے علاقے میں ایک مرتبہ پھر زائرین کی بس کو تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے نشانے بنانے اور ابتک 22 سے زائد زائرین کی شہادت پر شدید رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی  کے حکم پر تین روزہ سوگ اورجمعہ 24 جنوری کو ملک گیر یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔ جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلٰی کا پشاور میں شہید مولانا عالم موسوی کے جنازے میں خصوصی شرکت کے بعد اسلام آباد واپسی پر جاری اپنے ایک مذمتی بیان میں کہنا ہے کہ  نوجوانان ملت جعفریہ اپنے محبوب قائد کے کسی بھی حکم پر لبیک کہتے ہوئے شیعہ نسل کشی کیخلاف فیصلہ کن احتجاجی تحریک چلانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔