تازه خبریں

نومنتخب صدرعلامہ حسن رضا قمی کی زیرصدارت شیعہ علماء کونسل لاہورکی ضلعی کابینہ کا پہلا اجلاس

جعفریہ پریس – آج صوبائی آفس مسلم ٹاؤن موڑ وحدت روڈ میں نومنتخب صدرعلامہ حسن رضا قمی کی زیر صدارت شیعہ علماء کونسل لاہور کی ضلعی کابینہ کی پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں کابیبہ کے عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی ۔ اجلاس میں نومنتخب صدر نے ضلعی تنظیمی کارکردگی اورضلع بھر ٹاونز کے تمام شبعہ جات کا تفضیلی جائزہ لیا، اس موقع پرعلامہ حسن رضا قمی نے کہا کہ تنظیمی امور کو مزید فعال کرنے کے لئے وه جلد از جلد تمام ٹاؤنز کا دورہ بھی کریں گےجبکہ اگلی اتوار کو بھی ضلعی میٹنگ بلانے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مرحوم سید شمس عباس نقوی ضلعی صدرکے فرائض انجام دے رہے تھے-