تازه خبریں

واہ کینٹ کے بزرگ سماجی رہنما سید ملازم حسین شاہ کی نمازجنازہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اقتداء میں ادا کردی گئی

جعفریہ پریس – واہ کینٹ کے بزرگ سماجی رہنما اوربانی مجلس و ماتم سید ملازم حسین شاہ انتقال کر گئے- مرحوم سید ملازم حسین شاہ کے انتقال پر قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی واہ کنیٹ آمد، بزرگ سماجی رہنما اور بانی مجلس و ماتم سید ملازم حسین شاہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔ تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ کے علاقہ بھابھڑا سے تعلق رکھنے والے بزرگ سماجی رہنما اور بانی مجلس و ماتم سید ملازم حسین شاہ گذشتہ روز وفات پا گئے، مرحوم کی نماز جنازہ  قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں گرد و نواح کے علاقوں سے بڑی تعداد نےشرکت کی، اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرحوم کے لواحقین و اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔