جعفریہ پریس – وزارت مذہبی امور پاکستان کی جانب سے اسلام آباد ہوٹل میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے موضوع پر سیمینارزیر صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف منعقد ہوا۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اتحاد اُمت مسلمہ کے لئے کام کیا ہے ۔ہم اسے عبادت کا درجہ سمجھتے ہیں ۔قائد ملت جعفریہ پاکستا ن علامہ سید ساجد علی نقوی کا کردار اُمت مسلمہ کے سامنے ہے ،اور کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے جنہوں نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لئے کام کیا ہے ،اس ملک میں فرقہ واریت نہیں ہے تمام مسالک کے درمیان ہم آہنگی ہے اور اتحاد وحدت کی فضاء قائم ہے ۔یہ دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ ،خود کش حملے ملک کے خلاف بہت بڑی سازش ہے۔اس پر سنجیدہ طور پر مذہبی و سیاسی قوتوں کو غور کرنا ہوگا ۔اس کے اسباب و عوامل کا جائزہ لینا ہوگا، اور وہ عناصر جو فرقہ واریت کے نام پر ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں حکومت کو ان سے آہنی ہاتھ سے نمٹنا ہوگا ،سزائے موت کے معطل شدہ قانون کو بحال کرنا ہوگا ،تکفیری سوچ کے مقابلے میں ہم سب کو متحد ہوکر کھڑا ہونا ہوگا ۔
علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ جب تک اس ملک میں مسالک کے درمیان منافرت پھیلانے والے تکفیریوں اور دہشت گرد وں کو مضبوط ہاتھوں سے نہیں روکا جائے گا اس وقت تک اس ملک میں امن کا قیام ممکن نہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملی یکجہتی کونسل کا ضابطہ اخلاق موجود ہے نچلی سطح تک اس ضابطہ اخلاق پر عمل ہونا چاہیے،آئین پاکستان موجود ہے اس میں فرقہ واریت پھیلانے اور دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف قوانین موجود ہیں ان قوانین پر عمل درآمد کو حکومت یقینی بنائے کسی نئے قانون کی ضررورت نہیں ہے۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت