جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل عارف حسین واحدی نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے پیکج پر من و عن عملدر آمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے عوام کا دیرنیہ مطالبہ ہے کہ انہیں آئینی حیثیت و حقوق دیئے جائیں اورقائمہ کمیٹی اس سلسلے میں اپنی سفارشات جلد مرتب کرے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے پیکج کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ جن علاقوں کو اضلاع کا درجہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا اس پر اب تک علمدرآمد بھی ہونا چاہیے انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے دیرینہ مطالبہ کیا ہے کہ انہیں آئینی حقوق دیئے جائیں حق تو یہ تھا کہ یہ اعلان وزیراعظم خطے کے عوام سے اپنے خطاب میں کرتے لیکن اس حوالے سے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے اب ہمارا مطالبہ ہے کہ کمیٹی اس سلسلے میں اپنی سفارشات جلد از جلد مکمل کرے تاکہ عوام کا یہ دیرنیہ مطالبہ پورا ہو سکے انہوں نے وفود سے گفتگو میں مزید کہا کہ عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدام بھی کئے جائیں گے۔