وزیر اعظم محمد شہباز شریف اورشہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات: دوطرفہ برادرانہ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچانے پر اتفاق
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات۔سعودی ولی عہد نے مرکزی دروازے پر وزیر اعظم کا پر تپاک استقبال کیا۔ دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور اہم امور پر تبادلہ خیال۔ دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔۔سعودی پاکستان تعلقات دونوں ممالک، خطے اور دنیا کے لیے اہم ہیں۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان۔اہم ملاقات میں بدلتے ہوئے عالمی تقاضوں کے مطابق دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے پر اتفاق ۔۔۔پاکستان کے عوام شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بے تابی سے منتظر ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف۔