وفاق المدارس الشیعہ کے سالانہ امتحانات آج ہوں گے، انتظامات مکمل کرلئے گئے
ملتان (اسٹاف ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتما م طلبا و طالبات کے سالانہ امتحانات آج (15۔ مارچ) سے شروع ہورہے ہیں، ناظم امتحانات مولانا سید شاہد حسین نقوی نے کہا ہے کہ امیدواروں کو رولنمبر سلپ بھجوادی گئی ہیں۔ جبکہ تمام امتحانی مراکز میں متعین عملے نے انتظامات سنبھال لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الشھادة الثانویہ العامہ فی علوم العربیہ والاسلامیہ (میٹرک) ، الشھادة الثانویہ الخاصہ (ایف اے) ، الشھادة العالیہ (بی اے) اور الشھادة العالمیہ (ایم اے عربی، اسلامیات)کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق آج (15۔ مارچ ) قرآن واخلاق ، تفسیر، منطق، فلسفہ، سیرت، تاریخ،کل ۔ مارچ کو فقہ،صرف،نحو،۔ کو اصول الفقہ ،صرف،عقائد، تاریخ، ادب اور زبانی امتحان، جبکہ حدیث اور زبانی امتحان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہر پرچہ تین گھنٹے کا ہوگا۔ پہلا پرچہ9بجے صبح اور دوسرا 3بجے سہہ پہر شروع ہوگا۔