تازه خبریں

ٹورنٹو میں جلوس شہادت امام علی علیہ السلام میں ہزاروں شیعیان علی کی شرکت


جعفریہ پریس گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ٹورنٹو میں شہادت امیرالمومنین کی یاد میں ملیکن پارک سے جلوس عزا برامد ہوا جس میں پورے ٹورنٹو اور دور دراز سے آئے ہوے ہزاروں مردو خواتین نے شرکت کی ، اس بار یہ جلوس 20 رمضان بروز جمعہ کو سہ پہر میں برامد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قبل از افطار و نماز مغرب امام بارگاہ حسینیہ پاسمور پر اختتام پذیر ہوا –
جلوس سے قبل ملیکن پارک میں 4 بجے مجلس عزا منعقد ہوئی جس  سے نیو یارک سے آئے ہوے مولانا سخاوت حسین سندرالوی صاحب نے اردو انگلش میں خطاب کیا ، جلوس عزا میں ٹورنٹو کے معروف نوحہ خواں راستے بھر نوحہ خوانی کرتے رہے جس پر مومنین نے خوب ماتم کیا ، ٹورنٹو کی پولیس نے اس بار بھی جلوس کو راستوں سے گزارنے کے لیے بہترین انتظامات کیے تھے ، جلوس کے اختتام پر تمام شرکاء جلوس میں افطاری وتبروک تقسیم کیا گیا