جعفریہ پریس۔ ظلع ٹھٹہ کے نواحی شہردڑومیں شرپسندعناصرنے ایک مجلس عزاپرپھتراؤ کیا جس کے نتیجے میں متعدد مومنین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بعد بعد نمازمغربین دوڑو شہرمیں روایتی مجلس عزامنعقدکی جارہی تھی کہ اچانک شرپسندعناصرنے مجلس عزاپرحملہ کردیاجس کے نتیجے میں متعددمومنین زخمی ہوئے ۔حادثے کی خبرملتے ہی شیعہ علماء کونسل ٹھٹھہ کے ظلعی صدرسیدجاویدعلی شاہ جائے واردات پہنچے اور زخمیوں ہاسپیٹل منتقل کروایا اوراحتجاج کی کال دے دی۔
جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیة اللہ علامہ سید ساجدعلی نقوی نے کہا کہ ٹھٹہ میں مجلس عزامیں رکاوٹ تشویشناک ہے، حکمراں دہشت گردوں کوروکے ورنہ عزاداران حسینی روکیں گے۔
قائدملت جعفریہ کے اس اعلان پر شیعہ علماء کونسل کی طرف سے دی گئی احتجاجی کال پرمختلف انجمنوں،ماتمی دستوں اورمقامی تنظیموں سمیت مومنین کی کثیرتعدادنے شرکت کی اوراحتجاج کا دائرہ دڑوشہرسے نکل کرٹھٹہ،سجاول،میرپوربٹھوروسمیت مختلف مقامات پروسعت اختیارکرتاچلاگیا۔
بالآخرانتظامیہ نے ملت جعفریہ کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے 11 نامزدملزمان کوگرفتارکرلیااورعزاداروں کے تحفظ کی مکمل یقین دہانی کرائی۔
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد