جعفریہ پریس پاکستان : شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ خیبرپختونخواہ کے صدر علامہ حمید حسین امامی نے جاری بیان میں پاراچنار میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ان کا کہنا تھا کہ تین بج کر 35منٹ طوری مارکیٹ حامد میڈیکل کے قریب بم بلاسٹ ھوا جس کے نتیجے کئی افراد زخمی ھوچکے ہیں امن و امان کی یہ صورتحال اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے میں ملواث افراد کو سامنے لایا جائے