تازه خبریں

پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان

پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان

خیبر پختونخو اضلع کرم کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ علاقہ ڈنڈر اور بوشہرہ میں، علاقہ کنج علیز ئی میں ، علاقہ بالش خیل اور صدہ کے درمیان لڑائی جاری رہی جبکہ پیواڑ اور تری منگل کے درمیان بھی فائرنگ جاری رہی۔ لڑائی کے دوران متعدد افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ موبائل اورٹیلی فون سروس بند ہے اور اہلیان ضلع کرم کو ادویات واشیائے ضروریات کی کمی کا سامنا ہے۔ اس گھمبیر مسئلے کو سلجھانے کیلئے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف
سے کوششیں مسلسل جاری ہیں ۔
منجانب: دفتر قائد ملت جعفریه پاکستان
29اکتوبر 2023ء