خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقہ پاراچنار میں پاکستان اور افغان کی سرحد کے قریب ایک سرکاری اسکول میں نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کرکے امتحانی ڈیوٹی پر مامور 7 اساتذہ سمیت 8 افراد کوبے دردی سے شہید کردیا۔واقعے کے خلاف احتجاج تعلیمی ادارے بند اور امتحان ملتوی کردیے گئے ہیں۔ فائرنگ کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدر، وزیراعظم اور دیگر نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق تری منگل سرکاری ہائی ا سکول میں نامعلوم افراد نے اسکول کے اسٹاف روم میں فائرنگ کی، گولیاں لگنے سے 7 اساتذہ جاں بحق ہو گئے، اس سے قبل نامعلوم افراد کی شلوزان روڈ پر چلتی گاڑی پر فائرنگ سے ایک ٹیچر جاں بحق ہو گیا۔جمعرات کو اپر کرم کے علاقہ پارا چنارکے تری منگل ہائی سکول میں مسلح افراد نے گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7اساتذہ جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں میر حسین، جواد حسین، نوید حسین، جواد علی، محمد علی۔محمدحسین اور علی حسین شامل ہیں جن کا تعلق طوری بنگش قبائل سے بتایا جارہا ہے جبکہ وہ تری منگل ہائی سکول میں امتحانی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
- کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی