جعفریہ پریس : قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا اہم مسئلہ زائرین کا مسئلہ ہے اور ابھی بھی لوگ بیٹھے ہیں ہمیں اطلاع ہے اور ہمارا نظام ایسا ہے کہ ملک میں کہیں بھی کوئٰ واقعہ ہوتا ہے ہمیں اس کی اطلاع ہوجاتی ہے اور اس کے حل کے لئے کاروائی شروع کردی جاتی ہے زائرین کا مسئلہ سالوں سے موجود ہے بہت بڑا مسئلہ ہے ، یہ شہریوں کی تذلیل ہے توہین ہےمیں پاکستان کی ریاست سے پوچھتا ہوں کہ پاکستان کے شہریوں کی یہ تذلیل کیوں ہورہی ہے ہم رابطوں کے زریعے مسئلے کوحل کررہے ہیں ہر کارواں ہم چلواتے ہیں اب تک جتنے کارواں مشکلات سے نکلے وہ ہمارے مسلسل رابطوں کی وجہ سے نکلے ہیں زائرین کواس بات کی خبر نہیں اب بھی جو زائرین بیٹھے ہیں ہمیں معلوم ہے اور ان کے لئے رابطے جاری ہیں میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس معاملے میں بھت سی مشکلات ہیں مسائل ہیں ابھامات ہیں ہماری کوشش ہے کہ اس مسئلے کو ان تمام مسائل سے صاف کیا جائے میں جانتا ہوں یہ مسائل و مشکلا ت زائرین کی طرف سے نہیں ہیں کسی اور طرف سے ہیں ان کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ صورت حال ناقابل قبول ہے اور ہوسکتا ہے اس مسئلے کے لئے آپ لوگوں کو کہیں بلایا جائے یہ توہین برداشت نہیں کی جائے گی ریاست و حکومت کی طرف سے زائرین کو کوئی سہولت فراہم نہیں کی جارہی یہ سب انتہائی ناقابل برداشت بات ہے اور یہ اس مسئلے کے لئے ہم کوئی بھی اقدام کرسکتے ہیں یہ عوام مسئلہ ہے اور اس کا حل بھی عوام انداز میں نکلے گا
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت