• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

پاکستان انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تعمیراتی مرحلے کا آغاز تصاویر دیکھیں

پاکستان انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تعمیراتی مرحلے کا آغاز تصاویر دیکھیں

پاکستان انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تعمیراتی مرحلے کا آغاز

وطن عزیز پاکستان میں نوجوانان قوم و ملت کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور انہیں حصول علم کے بہتر مواقع فراہم کرنے

کے لئے پاکستان انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تعمیراتی مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے

اس سلسلے میں (13 رجب المرجب ) باب مدینتہ علم نبی صلی اللہ علیہ والہ و سلم حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ

السلام کے یوم ولادت کے پر مسرت و باسعادت موقع پر یونیورسٹی کے احاطے میں ایک شاندار و پر وقار تقریب کا اہتمام کیا

گیا ۔جس میں محسن ملت مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی مدظلہ العالی نے اپنے دست مبارک سے اس تعمیراتی مرحلے

کا سنگ بنیاد رکھا

اس موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب میں مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محسن ملت مفسر قرآن علامہ شیخ

محسن علی نجفی مدظلہ العالی کے اس تاریخ ساز اقدام پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آنجناب کا یہ اقدام ان

کی حب الوطنی،اعلی بصیرت وسیع النظری، فہم و فراست اور علم دوستی کا بین ثبوت ہے۔

تقریب کے دوران جناب ممتاز رضوی رکن گورننگ باڈی اور علامہ انور علی نجفی قبلہ نے اپنے خطابات میں یونیورسٹی کے

قیام کے اغراض و مقاصد اور اس کے مستقبل کا اجمالی خاکہ پیش کیا

یاد رہے کہ اس پروقار و یادگار تقریب میں محسن ملت مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی مدظلہ العالی،علامہ شیخ انور علی

نجفی قبلہ سمیت دیگر جید علماء کرام، ممتاز ماہرین تعلیم،مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان و اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی.

جبکہ اراکین بورڈ آف گورنرز اور جابر بن حیان ٹرسٹ کے اراکین بھی تقریب کی زینت بنے۔