یوم علی ؑ کا جلوس روایتی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

پاکستان بھر میں یوم علی کی مناسبت سے عزاداری کے اجتماعات جاری فضا سوگوار

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی امیر المومنین علی ابن ابی طالب ؑ کی شہادت پر عزاداری کے اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سمیت چھوٹے قصبوں دیہاتوں میں عزداری کے ہزاروں اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے  میں علماء و ذاکرین عزاداروں سے خطابات میں سیرت امام علی پر روشنی ڈال رہے ہیں شہادت امام علی کے مرکزی اجتماع ۲۱ رمضان کو پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں منعقد ہوگا جس میں لاکھوں عزادار شریک ہونگے