پاکستان تحریک انصاف نے شیعہ علماء کونسل کوکراچی میں اپنی ہڑتال کو چہلم امام حسین ؑ کے سلسلے میں منعقدہ مجلس و جلوس ہائے عزا کے برپا ہونے سے قبل ہی ختم کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جبکہ چہلم امام حسین ؑ کی پرامن برگذاری میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ اس امر کی یقین دہانی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ سے ٹیلی فونک رابطے میں کرائی۔مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تمام عالم مقام حضرت امام حسین ؑ کو لازوال قربانی کا احترام ہر زی شعور مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ لہذا اس ضمن میں ہمیں عزاداری کے تمام مجالس وجلوس ہائے عزاء کا احترام کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف12 دسمبر2014ء کو قبل از مغربین اپنی ہڑتال اور احتجاج کے سلسلے کو ختم کر تے ہوئے عزاداری کی مجالس و جلوس ہائے عزاء کی پرامن برگزاری میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چہلم اما م حسین ؑ کا عزاداری میں عزاداری میں عزادار امام عالی ؑ مقام تحریک انصاف سے جو تعاون بھی چاہیں گے تحریک انصاف ہر ممکن تعاون کو ممکن بنائے گی۔اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چہلم امام حسین ؑ کے احترام میں عزاداری سے قبل ہڑتال کے سلسلے کو وائنڈ اپ کرنے کے فیصلے کو سراہا۔اور عزاداری امام حسین ؑ میں پاکستان تحریک انصاف کے تعاون پر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی اور تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں سیاسی رابطوں کو مزید استوار کرنے پر اتفاق کیا۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت