تازه خبریں

پاکستان میں شعبان کا چاند نظر آگیا

پاکستان میں شعبان کا چاند نظر آگیا

شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لیے مولانا عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے علاوہ اجلاس میں زونل کمیٹی کے ممبران اور متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوئے۔ اس دوران ملک بھرسےشہادتیں جمع کی گئیں۔

اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین  مولانا عبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں شعبان کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور کل 31 جنوری کو یکم شعبان ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ شب برات  13 فروری  بروز جمعرات ہوگی۔