تازه خبریں

 نیتن یاہو نے غزہ کی لڑائی کو تہذیبوں کی جنگ قرار دیکر مکروہ عزائم ظاہر کردیئے

پاکستان کا آئین ایک جامع آئین ہے جس پر آج تک عمل نہ ہوا قائد ملت جعفریہ

پاکستان کا آئین ایک جامع آئین ہے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
آئین کی بالادستی میں ہی مشکلات کا حل مضمر ، جس پر آج تک عمل نہ ہوا،، قائد ملت جعفریہ پاکستان
آئین ہی و دستاویز جس نے پورے ملک بشمول تمام طبقات، شعبہ ہائے زندگی کو باہم متحدکیاہے، یوم دستور پر پیغام
راولپنڈی /اسلام آباد10اپریل2023ء (  جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ پاکستان کا آئین ایک جامع آئین ہے ، پاکستان کے تمام مسائل کا حل آئین پاکستان کی حقیقی معنوں میں بالادستی میں ہے، افسوس ملک میں مضبوط و مربوط جمہوری نظام نہ ہونے کے سبب ہر کچھ عرصہ بعد مسائل نے جنم لیا ، اسی کمزوری کے سبب بار بار سے معطل کیا جاتارہا، ایمرجنسی نافذ کی جاتی رہی اور آئین پر عملداری کو رکا گیا ۔دستور کے9 بنیادی اصول ”مساوی قانون، منصفانہ عدالتی کارروائی، فرد کا تحفظ، تعلیم و صحت کا حق،مذہبی آزادی و آزادی اظہار، نقل و حرکت کی آزادی ، سیاسی جماعت کی آزادی اور معلومات تک رسائی “مگر آج تک 50 سال میں یہ شہری آزادیاں سلب ہوتی رہیں ۔ ضرورت ہے آج آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کےلئے تمام آئین پسندقوتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے یوم دستور پاکستان کی گولڈن جوبلی (پچاسویں سالگرہ )پر اپنے پیغام میں کیا ۔