تازه خبریں

پاکستان کا اصل مسئلہ دہشت گردی ہے نہ جلوس ہا ئےعزاء و میلاد النبی (ص)،علامہ ناظر عباس تقوی

جعفریہ پریس – انچولی موڑ پر دو بم دھماکوں میں اہلسنت و اہل تشیع برادران کی شہادتیں ان زرد صحافت کے زرد صحافیوں کے منہ پر طمنانچہ ہے جن کے منہ، پیٹ اور جیبیں نوٹوں سے بھری ہوئی ہیں وہ زرد صحافی کہ جنھوں نے سید الشہداع کے جلوسوں کو امن و امان کے لئے خطرہ کہا، ان کو محدود کرنے کا کہا اور اپنی دانست میں وہ بے اثر دلیلیں دیں جن کا کوئی نتیجہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی  سیکریٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نےکراچی کے علاقے انچولی میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں پر شدید رد عمل کرتے ہوئے کیا – انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا اصل مسئلہ دہشت گردی ہے جلوس عزاء و میلاد النبی (ص) نہیں ان صحافیوں کو چاہئے کہ اب بازاروں اور ہوٹلوں کو بھی بند کرنے کی دلیلیں دیں کیونکہ پاکستان کی عوام اس کے متحمل نہیں اور اگر یہ زرد صحافی ایسا نہیں بول سکتے تو رسول اکرم (ص) اور بی بی فاطمہ (س) سے معافی مانگیں کے جن کے لختِ جگر کے جلوس عزاء کو ختم کرانے لے لئے ائیرکنڈیشنڈ ماحول میں بیٹھ کر اپنے لئے آخرت کی تکلیفیں خریدیں۔