پاکستان کسی کی ذاتی جاگیر نہیں، بابائے قوم کے ہمقدم چلنے والوں کو قومی عمل میں شامل کیا جائے ،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی
انتہائی اہمیت کا معاملہ سیاست کی نذر ہوتا رہا ،بہاری برادری کی تعداد مشخص ، مردم شماری میں شامل کیا جائے ،قائد ملت جعفریہ پاکستان
اسلام آباد27 جنوری 2017 ء ( دفتر قائد )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ مردم شماری انتہائی ضروری لیکن افسوس یہ معاملہ بھی بسااوقات سیاست کی نذر ہوتا رہا اور اس میں تاخیر بھی اسی وجہ سے کی جاتی رہی ، اب جب کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد مردم شماری کافیصلہ کیاگیاہے تو تمام طبقات کو بھی مدنظر ر کھا جائے بالخصوص بہاری برادری جن کی تعداد ملک میں مشخص ہے انہیں بھی اس میں شمار کیا جائے، پاکستان کسی کی ذاتی جاگیر نہیں،تحریک پاکستان میں بابائے قوم کے ہم قدم چلنے والے تمام طبقات کو اس قومی عمل میں شامل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا جنہوں نے قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ مردم شماری جسے سات سال قبل ہونا تھا لیکن افسوس کہ اس انتہائی اہمیت کے حامل مسئلے کو سیاست کی نذر کیا جاتا رہا۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد اب مردم شماری کا فیصلہ مارچ میں کرلیاگیاہے تو ہم مطالبہ کرتے ہیں اس حوالے سے تمام طبقات کو بھی مد نظر رکھا جائے اور باالخصوص بہاری برادری کو اس میں شامل کیا جائے جن کی تعداد پاکستان میں مشخص ہے اور اگر کہیں اس حوالے سے کوئی شبہات ہیں تو اس کے خاتمے کیلئے باقاعدہ میکنزم تیار کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ، پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی تحریک پاکستان میں شامل ان تمام طبقات کی میراث ہے جنہوں نے اس عظیم جدوجہد میں اپنا کردار ادا کیا ، اس کردار کی کسی صورت نفی نہیں کی جاسکتی اور جوطبقات اس تحریک کی تفریق نہیں کرتے ان تمام طبقات کو اس قومی عمل میں شامل کیا جائے۔