• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

قائد اعظم کے افکار و تعلیمات پر عمل پیرا ہوکرہم اپنے مستقبل کو محفوظ بناسکتے ہیں‘ قائد ملت علامہ ساجد نقوی

پاکستان کو واپس پٹری پر لایا جائے‘قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد نقوی

پاکستان کو واپس پٹری پر لایا جائے‘قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد نقوی
 دوقومی نظریہ کی بنیاد پر ایک ملک معرض وجود میں آیا جس کے اصول و اہداف مشخص تھے، قائدملت جعفریہ
 کرسمس کے تہوار کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے
راولپنڈی/اسلام آباد 24 دسمبر 2022 ء( جعفریہ پریس پاکستان  )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت کے موقع پر کہنا ہے قائد اعظم کا یوم ولادت اس لئے منائی جاتی ہے کہ انہوں نے بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ، دوقومی نظریہ کی بنیاد پر ایک ملک معرض وجود میں آیا جس کے اصول و اہداف مشخص تھے لیکن افسوس کہ ہم پٹری سے اترچکے مانا جا رہا ہے کہ وہ پاکستان باقی نہیں رہا جو قائد اعظم پاکستان نے بنایا تھا ۔اس لئے ضرورت ہے کہ ملک کو واپس پٹری پر لایا جائے اور قائد اعظم ، ان کے ساتھیوں اور عوام کی قربانیوں رائیگاں ہونے سے بچایا جائے۔علامہ ساجد نقوی نے 25دسمر کرسمس کے تہوار کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہابحیثیت پاکستانی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی ان اقلیتوں کو کسی بھی مرحلے میں عدم تحفظ یا امتیازی سلوک کا احساس نہ ہونے دیا جائے اور ہر حال میں ان کے حقوق کاتحفظ کیاجائے ۔