پاکستان کی حقیقی منزل نظام مصطفی کا قیام ہے :علامہ عارف واحدی
﴾ایران و سعودی عرب کے درمیان اختلافات کا خاتمہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، مرکزی سیکرٹری جنرل راولپنڈی /اسلام آباد16 مئی 2016 ء ( جعفریہ پریس
اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹر ی جنرل علامہ عارف حسین واحدی نینظام مصطفی قومی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے اُمت واحدہ کا تصور دیا ہے پاکستان میں تمام مسالک اور مکاتب فکر کے علماء کرام ملک میں نظام مصطفی کے قیام کے لئے متفق ہیں ۔ ہم ملکر نظام مصطفی کی تحریک کو کامیاب بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تمام دینی و سیاسی جماعتیں ،تنظیمات مدارس ،ممتاز علمائے کرام ، مشائخ عظام و تمام اہل ایمان ایک مرتبہ پھر پاکستان کی حقیقی منزل نظام مصطفی کا قیام ہے کیلئے پر عزم ہیں اور راستے میں کوئی رکاوٹ ، کوئی منافقت اور کوئی حیل و حجت اور ہٹ دھرمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔نظام مصطفی کانفرنس میں ایک مرتبہ پھر اعلان کرتے ہیں کہ ہم تحفظ ناموس رسالت قوانین میں کسی قسم کی ترمیم کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم شام ،عراق ، فلسطین اوریمن میں جاری خون ریزی اور گزشتہ دنوں حلب پر وحشیانہ بمباری کے نتیجہ میں معصوم بچوں ،عورتوں ، بوڑھوں ، جوانوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور سا مراجی قوتیں سازشوں کے ذریعے مسلمان ممالک میں دہشتگردی اور افراتفری پھیلارہے ہیں ،تمام مسلم ممالک نکتہ اتحاد کو اپنائیں۔
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ ایران و سعودی عرب کے درمیان اختلافات کا خاتمہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ہم اتحاد وحدت کیلئے عملی جدو جہد جاری رکھیں گے اور مختلف مسالک اور مختلف مکاتب کے درمیان فساد پھیلانے والوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اتحاد کے بانی ہیں اور یہ کاررواں رواں دواں ہے اور آج اس کا عملی مظاہر آپ دیکھ رہے ہیں کہ ایک چھت کے نیچے تمام مکاتب فکر کے لوگ موجود ہیں اور انشااللہ یہ وحدت اور اتحاد کا عملی مظاہرہ نچلی سطح تک منتقل ہو گا اور ملک سے فرقہ واریت کا خاتمہ ممکن ہوگا جس کے ثمرات سے تمام مکاتب فکر کے لوگ مستفید ہو سکیں گے اور ملک امن کا گہوارہ بن سکے گا ۔