جعفریه پریس کے نمائنده کے مطابق دفترقائدملت جعفریه قم کے اراکین نے مسجد اعظم کے مهتمم اورمرحوم حضرت آیت الله العظمی بروجردی کے خلف صالح حضرت آیت الله علوی بروجردی سے خصوصی ملاقات کی_ ملاقات میں حضرت آیت العظمی بروجردی کے خلف صالح حضرت آیت الله علوی بروجردی نے کها که میں پاکستان کے مسائل مشکلات سے آگاه هوں _ پاکستان میں تشیع ‘ علماء اور قیادت کو مختلف میدانوں کا سامنا هے_ وهاں کی فضا میں شور شرابے کے بجائے عقل” خرد اور تدبیر کی ضرورت هے جوکه علامه ساجدعلی نقوی کی پالیسی هے ‘ هم پاکستان کی فضا میں علامه ساجدعلی نقوی کی پالیسی کی بهرپور تائید کرتے هیں_ انهوں نے ایران پاکستان اور سعودیه کے سیاسی مسائل کی طرف اشاره کرتے هوئے کها که پاکستان کے لئے سعودیه اهمیت کا حامل ملک هے سعودیه حکومت اوروهاں بڑی تعداد میں مقیم پاکستانی حکومت پاکستان کے لئے اقتصادی ذریعه هیں اوردیگر سیاسی مفادات کے پیش نظر پاکستان سعودیه کو کبهی نظر انداز نهیں کرسکتا _ پهر پاکستان کے اندر داخلی مسائل میں بهی سعودی تیل کا پیسه صرف هو رها هے اس کے بهی بهرحال اپنے اثرات هیں ان حالات کی روشنی میں دور اندیشی کی ضرورت هے _ حضرت آیت الله علوی بروجردی نے مزید کها که ان تمام تر حالات کے باوجود حکومت پاکستان کی پالیسی قابل قدر رهی هے _ بحرین کا مسئله هو یا یمن کا مسئله پهر حال هی میں سعودی ایران کشیدگی میں پاکستان حکومت کی پالیسی قابل تحسین هے _ اس قابل تحسین پالیسی میں پس پرده علامه ساجد علی نقوی کا کردار تها ضروری نهیں که هر کام شور شرابے سے کیا جائے بهت سے امور تدبیر اور مثبت پالیسی کے ساتھ انجام دئے جاتے هیں جو دیرپا موثر ومفید بهی رهتے هیں هم علامه ساجد علی نقوی کے اس مدبرانه مثبت کردار کے بهی مشکور هیں هماری دعائیں ان کے ساتھ هیں همارےخصوصی سلام ان تک پهچائیں_ انهون نے یه بات زور دے کر کهی که حکومت کو اپنا دشمن نه سمجھیں جس طرح حکومت کو اهلسنت کی ضرورت هے اسی طرح اسے آپ کی بهی ضرورت هے تشیع کے تعاون کے بغیر پاکستان کی حکومت نهیں چل سکتی _ ملاقات کی ابتدا میں مولانا مختارحسین رحیمی نے اراکین دفتر کے تعارف کے ساتھ دارالتلاوه اورمسجد اعظم میں حضرت آیت الله بروجردی کے سال بهر بالخصوص عشره محرم الحرام کے دوران تعاون کا شکریه ادا کیا اور شهید نمر کی شهادت کے بعد پاکستان اور بین الاقوامی پیش آمده حالات پر قائد ملت جعفریه کی پالیسی کو بیان کیا اور کها که قائد ملت کی مدبرانه مثبت پالیسی کا نتیجه تها که حکومت پاکستان نے ثالثی کا فیصله کیا اور وزیر اعظم نوازشریف اور جنرل راحیل شریف نے سعودی و ایران کا سفر کیا_
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
- کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی