• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

پاکستان کے آرمی چیف کا دورۂ چین

پاکستان کے آرمی چیف کا دورۂ چین

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس دورے کے دوران پاکستان کے آرمی چیف نے چین کے پیپلز لبریشن آرمی ہیڈ کوارٹر میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی۔

عاصم منیر کا یہ دورہ چینی صدر شی جن پنگ کے تیسرے دور صدارت کے ابتدائی ایام میں ہوا ہے جسے ماہرین اہم قرار دے رہے ہیں۔پاکستان فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف اور چین کے وائس چیئرمین آف سینٹرل ملٹری کمیشن نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

رائٹرز کی نے چین کی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ژینگ یوشیا نے پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ فوجی تعلقات مزید گہرے اور وسیع کرنے اور علاقائی امن و استحکام کی مشترکہ طور پر حفاظت کرنے کا خواہاں ہے