• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

 پاک افغان سرحد کے قریب پارہ چنارکے علاقے شورامام بارگاہ اور مسجد پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ۔علامہ حمید حسین امامی

 پاک افغان سرحد کے قریب پارہ چنارکے علاقے شورامام بارگاہ اور مسجد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔علامہ حمید حسین امامی

پشاور( جعفریہ پریس پاکستان)لوئر کرم کے علاقہ شورکی جو کہ پاک افغان سرحد کے قریب واقع ہے نامعلوم دہشت گردوں نے مسجد و امام بارگاہ میں بم نصب کیا تھا جوکہ صبح آذان کے وقت ایک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔جسے مسجد و امام بارگاہ مکمل طور پر شھید جبکہ موذن شدید زخمی ہو گیا۔ اس موقع پر شیعہ علما کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہ ہم ریاست مدینہ میں مسلمانوں کی عبادت گاہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا جس کی بھر پور انداز میں مذمت کرتے ہیں۔ریاست مدینہ کا راگ لپنے والے کےلئے اس قسم کے واقعات پر شرم سے ڈوب مر جانا چاہیے۔دشمن عناصر ایسے واقعات سے شیعہ سنی فسادات کو ابھرنے کی کوشش کر رہا ہے۔تاکہ پھر پارہ چنار کی پر امن فضا کو باردو آلودہ کیا جائے۔لیکن حکمرانوں خدا رہا اب بہت ہو گیا پارہ چنار کی شیعہ سنی غیور عوام کو جینے کا حق دو تاکہ اسلحہ بارود اور دہشتگردی جیسی لعنت سے نکال کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔شیعہ علما کونسل خیبر پختونخوا اس کھلی دہشت گردی اورشب خون مارے جانے کی مذمت کرتی ہے۔اگر اس واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف کو خاطر خوا کاروائی نہ کی گئی تو اس بے بڑا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔