• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

پشاور،پاک فضائیہ کے بیس کیمپ اور مسجدپر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیںملک میں پائیدار امن کیلئے ضروری ہے کہ دہشت گردی کے تدارک کیلئے اقدامات کئے جائیں، قائد ملت جعفریہ

قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملتان وہاڑی چوک دھماکہ کے بعد پشاور میں بڈا بیر پاک فضائیہ بیس کیمپ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات اور حملہ آورں،ان کے سرپرستوں و سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
علامہ ساجد نقوی نے پشاورپاک فضائیہ بیس کیمپ پر دہشتگردوں کی جانب سے حملے کے نتیجہ میں فوجی آفیسر کیپٹن اسفند یاربخاری سمیت تین جونیر ٹیکنیشن شان علی ،ثاقب عباس ،طارق اور مسجد میں 16نمازیوں کی شہادت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری آپریشن میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے ۔دہشتگردی کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر امن ممکن نہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سفاک قاتلوں کو گرفتار کرکے تختہ دار پر لٹکایا جائے جبکہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پشاور میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت ،زخمیوں کی جلد صحت یابی اور انکے لواحقین اور پسماندگان کو تعزیت و
تسلیت پیش کی۔