جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا پشاور میں تبلیغی جماعت کے مرکز پر ہونیوالے دہشت گردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت، انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار ، ملک میں کسی کی جان محفوظ نہیں، عبادت گاہوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانیوالوں کا اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں، حکومت دہشت گردی کے واقعات کی اعلیٰ سطحی شفاف انکوائری کرائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور میں تبلیغی جماعت کے مرکز پر ہونیوالے دہشت گردی کے حملے کی مذمت اور10 افراد کے سانحہ میں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ عبادت گاہیں جائے امن ہیں مگر افسوس انسانیت کے دشمنوں سے یہ بھی محفوظ نہیں ہیں۔ ملک میں علماء کرام، نمازیوں، مسافروں، وکلاء، صحافیو ں اور طالب علموں سمیت کسی کی بھی جان محفوظ نہیں ہے دہشت گرد جہاں چاہتے ہیں اور جسے چاہتے ہیں اسے ظلم و بربریت کا نشانہ بناڈالتے ہیں۔
انہوں نے یہ بات زور د یکر کہی کہ حکومت ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے تمام واقعات کی اعلیٰ سطحی اور شفاف انکوائری کرائے اور اس گھناؤنی سازش میں ملوث انسانیت ، اسلام اور ملک کے دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچائے اور حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے مگر افسوس ابھی تک اس ذمہ داری کا حق ادا نہیں کیا جارہاہے۔اس موقع پر انہوں نے سانحہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کیلئے دعائے مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد