جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے پشاور اور کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ان واقعات کے فوری تدارک کیلئے سخت ایکشن لینے اور ان واقعات میں ملوث انسانیت دشمن عناصر کو فی الفور بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ گذشتہ روز ملک کے دو صوبائی دارالحکومتوں پشاور اور کراچی میں رونما ہونے والے بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واٖقعات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کی عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے تاہم اُنہوں نے عندیہ ظاہر کیا کہ ملک میں ٹارگٹ کلنگ کے آئے روز بڑھتے ہوئے واقعات اور ایک ہی روز میں ملک کے دو صوبائی دارالحکومتوں میں بم دھماکے اس امر کے غماز ہیں کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں حکومتی اقدامات سنجیدہ نہیں ہے۔ اور ان حالات میں کہ ملک مسلسل دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے حکومت کا طالبان سے مذاکراتی عمل خود ایک سوالیہ نشان بنتا جا رہا ہے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں عوام کا قتل عام ملک کو انارکی کی دلدل میں دھکیل رہا ہے اور عوام میں بڑھتا ہوا عدم تحفظ کا احساس اُنکو اپنا تحفظ خود کرنے پر مجبور کر رہا ہے اور اگر حکومت نے دہشت گردی کے ان واقعات کا تدارک فوری طور پر ممکن نہ بنایا اور ان واقعات میں ملوث ملک و اسلام دشمن عناصر کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اُنکو کیفر کردار تک نہ پہنچایا تو ملک خانہ جنگی کی صورتحال حال سے دوچار ہو سکتا ہے جو وطن عزیز پاکستان کو اندورنی خلفشار کا شکار کر کے کمزور کرنے کے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو تقویت دے سکتا ہے۔ اُنہوں نے حالیہ ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے حکومت سے شہداء کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت