• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

ولادت امام محمد تقی الجواد آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام

پُر امن تحفظ عزا لانگ مارچ آئینی اورقانونی حق ہے ،علامہ ساجد نقوی

پُر امن تحفظ عزا لانگ مارچ آئینی اورقانونی حق ہے ،علامہ ساجد نقوی

پاکستان کا آئین شہری آزادیوں کی ضمانت دیتا ہے، قدغن قبول نہیں ، قائد ملت جعفریہ پاکستان

سندھ بھر میں ہوم سیکرٹری کے آرڈر پرچہلم کے جلوس میں شرکت کیلئے پیادہ آنے والوں پر 80 کے قریب درج ایف آئی آرز فی الفور ختم کی جائیں

راولپنڈی /اسلام آباد 11فروری 2021ء(  جعفریہ پریس پاکستان    )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ شیعہ علماءکونسل سندھ کے 14فروی کا پر امن ” تحفظ عزا لانگ مارچ“آئینی اور قانونی حق ہے ۔سندھ بھر میں ہوم سیکرٹری کے آرڈر پرچہلم کے جلوس میں شرکت کیلئے پیادہ آنے والوں پر 80کے قریب درج ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلاجواز مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین شہری آزادیوں کی ضمانت دیتا ہے جس سے دستبردار ہونا یااپنے حقوق سے پیچھے ہٹنا ممکن نہیں ۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ اس ملک کا نظام ہی الٹا ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے ان پر ہی بلاجوازمقدمات درج کئے جارہے ہیں یہ عمل قابل مذمت ہے ۔ یہ نہایت قابل افسوسناک امر ہے کہ جن کے فرائض میں شہریوں کی حفاظت کرنا اور انہیں سہولیات فراہم کر نا ہے وہ شہریوں پر بلاجواز مقدمات اور رکاوٹیں ڈالتے نظر آتے ہیں۔ آخر میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ اپنے بنیادی شہری حقوق ( مجالس اور جلوسوں کے انعقاد )سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ سندھ حکومت 80سے زائد بلاجواز غیر آئینی ایف آئی آر ز فی الفور ختم کرے ۔