• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ کا پنجاب کا دورہ جاری ، چنیوٹ کے دورہ میں مدرسہ کلیۃ الاہلبیت اور جامعہ بعثت رجوعہ سادات کا دورہ

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی پنجاب کا دورہ کرتے ہوئے چنیوٹ پہنچ گئے ۔ جہاں پر مومنین نے اپنے محبوب قیادت کا والہانہ استقبال کیا اور ان سے تجدید عہد کیا ۔ مومنین کا جذبہ قابل دید تھا ، قائد ملت جعفریہ کی آمد کی خبر جیسے ہی علاقے میں پہلی تو علاقہ کے مومنین میں این خوشی کی لہر ڈوری اور مومنین نے اپنے محبوب قومی قیادت سے اظہار محبت کیلئے مختلف پروگراموں کی جلسہ گاہوں کا رخ کیا ۔ قائد ملت جعفریہ نے چنیوٹ میں مختلف مقامات اور اکابرین کے گہروں کا دورہ کرتے ہوئے  مدرسہ کلیۃ الاہلبیت چنیوٹ کا دورہ کیا اور طلاب اور علمائے کرام سے خطاب کیا اور انکو ملکی حالات اور تنظیم کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ جس کے بعد قائد ملت جعفریہ نے جامعہ بعثت رجوعہ سادات کا دورہ کیا جہاں میں علامہ مظہر عباس کاظمی نے قومی قیادت کا استقبال کیا اور جامعہ کی کارگردگی کے حوالے سے قائد محترم کو آگاہ کیا ۔اس کے بعد قائد ملت جعفریہ نے سید صفدر حسین کی مجلس ترحیم میں شرکت کی اور مومنین اور علمائے کرام سے خطاب فرمایا اور انکو ملکی حالات اور تنظیم کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ مجلس ترحیم  سے علامہ سید محمد تقی نقوی نے بھی خطاب کیا . قائد ملت جعفریہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک بھر میں جاری بحرانوں کے حوالے سے ملت تشیع کے موقف کو بیان فرماتے ہوئے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر مذاکرات بے یقینی ہوں گے ۔ اس دورے میں قائد ملت جعفریہ کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صوبائی صدر علامہ مظہر عباس علوی اور علامہ سید واجد نقوی سمیت دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے