تازه خبریں

چکوال: پولیس کی موجودگی میں تکفیری ٹولے کے ڈنڈا اور اسلحہ بردار دہشت گردوں کا نہتے شیعہ عزاداروں پرحملہ

جعفریہ پریس – حدود تھانہ صدر چکوال میں پولیس کی موجودگی میں تکفیری ٹولے کے ڈنڈا اور اسلحہ بردار دہشت گردوں کا نہتے شیعہ عزاداروں پر حملہ – جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشت گردوں کے حملے  کے نتیجے میں شیعہ علما کونسل کے نائب صدر احمد علی شاہ اور حجت السلام مظہر حسین کاظمی چکوال زخمی جبکہ ظلعی صدر شیعہ علما کونسل مولانا قمبر علی نقوی کی گاڑی تباہ کردی گئی –
اس موقع پر شیعہ علما کونسل پاکستان پنجاب کے صوبائی صدر علامہ مظہر عبّاس علوی نے تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں نہتے شیعہ عزاداروں پر حملے  کی شدید مذمت  کرتے ہو ئے کہا کہ ڈی پی او چکوال کی نا اہلی کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا  –