– جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی حکمت عملی سے چھ سو (600) سے زائد افراد پر مشتمل زائرین امام حسین (ع) کا قافلہ بخیر وعافیت تفتان بارڈر پہنچ گیا
واضح رہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے گذشتہ دنوں شہدا سانحہ کیرانی روڈ کوئٹہ کی برسی اور جھنگ میں اعلان کیا کہ میرے (یعنی میرے شیعہ عوام کے) لئے زیارات کا راستہ کھولا جائے ورنہ حکمران اپنے محلوں میں نہیں رہ سکیں گے جس پر حکومت بلوچستان گھٹنے ٹیکنے پر مجبورہوئی اور باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا کہ مستونگ کے راستے سے ایران جانے والے زائرین کیلئے زمینی راستہ کھول دیا گیا ہے اس طرح 21 جنوری کے بعد آج پہلی دفعہ زائرین کا قافلہ زمینی راستہ طے کرتا ہوا تفتان بارڈر پہنچا ہے۔