جعفریہ پریس – جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلیٰ اظہار بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں چہلم امام حسین (ع) کے اجتماعات کی حفاظت کیلئے جعفریہ یوتھ کے رضاکار نوجوان تیار ہیں اور عزاداری سید الشہداء کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے اور عزاداری کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔ انکا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کیساتھ ملی رضاکار تنظیمیں بھی جعفریہ یوتھ کی طرح رضاکار ٹیمیں تشکیل دیکر عزاداری کے اجتماعات کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔