جعفریہ پریس- راولپنڈی میں بمب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے مکمل ناکام ہیں ملک میں دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں انتظامیہ ان پر آہنی ھاتھ نہیں ڈال رہی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی سانحے کے بعد انتظامیہ کی مسلسل یک طرفہ کاروائیاں جاری ہیں، سانحے کے اصل مجرموں کو نظر انداز کر کے ان کو کھلی چھٹی دے دی گئی اور بے گناہوں کو مسلسل گرفتار کیا جا رہا ہے –
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ چہلم سے پہلے اس طرح کی بد انتظامی اور غفلت عزاداری کے خلاف سازش ہے حکومت فوری طور پر اس کا نوٹس لے، بدزبان اور تکفیری سوچ کے حامل عناصر کو حکومت طرف سے آزاد چھوڑ دیا گیا وہ ہر جگہ فرقہ وارانہ پروگرام کر کے انارکی اور فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں –
شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ عزاداری پر پابندی کی باتیں کر کے ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں ،حکومت ہوش کے ناخن لے انٹیلی جنس ادارے جانتے ہیں کہ شرپسند کون ہیں اور امن پسند کون ہیں ؟ پھر ان پر مضبوط ہاتھ کیوں نہیں ڈالا جاتا ؟ موجودہ حکمران اپنی اس پالیسی سے ملک و قوم کا نقصان کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تشیع ملک میں اہم ترین قوت ہے ایسی سازشوں سے تشیع کو مٹایا نہیں جا سکتا، علامہ عارف واحدی نے کہا کہ کب تک یہ ظالمانہ توازن کی پالیسی جاری رہے گی ہمارا حکومت کو مشورہ ہے کہ مجرموں ، دہشتگردوں اور محب وطن امن پسندوں کو ایک پلڑے میں نہ تولیں یہ ناانصافی کب تک برداشت ہو گی، تشیع نے ھمیشہ اس ملک میں مثبت کردار ادا کیا ہے قربانیاں دی ہیں مگر کبھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کی تاکہ ملک مستحکم رہے، انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ ساجد علی نقوی کا کردار اس حوالے سے بڑا واضح ہے-
شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم ریاست پر سوالیہ نشان لگاتے ہیں کہ یہ ظلم اور ناانصافی کب تک ؟عدلیہ اور حکمرں کیوں ملک کی سلامتی کو داو پر لگا رہے ہیں ؟ عزاداری کو بند اور محدود کرنے کی باتیں کرنے والوں اور حکمرانوں پر واضح کر دینا چاھتے ہیں تمھاری خام خیالی ہے عزاداری کسی مسلک یا فرقے کے خلاف نہیں بلکہ اسلام کی سربلندی کی ضامن ہے، اتحاد و وحدت کا بہت بڑا ذریعہ ہے ،عزاداری کی مجالس میں شیعہ سنی مشترکہ طور پر نواسہ رسول کی یاد مناتےہیں، عزاداری ظلم کے خلاف بھر پور احتجاج ہے، دشمن عزاداری دہشتگرد، دشمن وطن اور دشمن اسلام ہیں ،حکومت نے اگر ان دہشت گردوں پر آہنی ہاتھ نہ ڈالا تو یہ دہشت گرد ملک کو تباہی کے دھانے پر لے جا رہے ہیں-
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد