جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے یوتھ یونگ، جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلیٰ سید اظہار بخاری نے اپنے ایک بیان میں چہلم سید الشھداء امام حسین (ع) کے موقع پر ملک بھر میں بالعموم اور پنجاب میں بالخصوص عزاداری کے اجتماعات کی حفاظت کیلئے حکومتی اداروں سے غیر معمولی انتظامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں جعفریہ یوتھ کے ہزاروں رضاکار عزاداری سیدالشھداء کے اجتماعات کی حفاظت کیلئے ہر اول دستہ کا کردار اداء کرینگے اور عزاداری پر کوئی قدغن قبول نہیں کی جائیگی۔