تازه خبریں

چیف کورٹ گلگت بلتستان سے 5 طلباء کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور ہونے اور امتحانات پر سٹے آرڈر ملنے پر طلباء و طالبات نے احتجاجی دھرنا ختم

جعفریہ پریس  گلگت: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے جامعہ کی متعصب انتظامیہ کی جانب سے یوم حسین (ع) کے پر امن پروگرام کے انعقاد کے بعد 5 بیگناہ شیعہ طلباء کی برطرفی اور بے بنیاد ایف آئی آر کیخلاف پیر کی صبح یونیورستی کھلتے ہی امتحانات کا بائیکاٹ کیا اور وائس چانسلر آفس کے باہر سینکڑوں طلباء و طالبات نے اپنے ساتھی طلباء سے اظہار یکجتہی اور انکی بحالی کیلئے احتجاجی دھرنا دیا۔ بعدازاں یونیورسٹی انتظامیہ کیساتھ ملت جعفریہ کی مرکزی کمیٹی کے مزاکرات اور چیف کورٹ گلگت بلتستان سے 5 طلباء کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور ہونے اور امتحانات پر سٹے آرڈر ملنے پر طلباء و طالبات نے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا