تازه خبریں

چین اپنی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا

چین اپنی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا

چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ ملکی دفاع کے حوالے سےہماری فوج کی صلاحیتوں سے متعلق کسی غلط فہمی میں نہ رہے ،چین اپنی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔
بیجنگ میں چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو قیان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ باہمی طور پر تسلیم کی گئی سرحد پربھارت کیجانب سے چوکی عبور کرنا ، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چینی فوج کی دفاعی صلاحیتوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اپنی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حفاظت بخوبی کر سکتی ہے۔