جعفریہ پریس – 6 مارچ 2014 بروز جمعرات کو ڈسڑکٹ علماء امن کونسل ضلع مظفر گڑھ کی طرف سے ضلع کونسل ہال مظفر گڑھ میں ایک تعزیتی ریفرنس کے عنوان سے سیمینار بیاد سفیر امن ،مجاہد ملت صوبائی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ پنجاب سردار کاظم علی حیدری (مرحوم) منعقد ہوا۔ جس میں ضلع مظفر گڑھ کی امن کمیٹی کے ممبران ،علمائےکرام ، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھر پور شرکت فرما کر سفیر امن سردار کاظم علی حیدری (مرحوم) کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اوران کی ملی خدمات کے علاوہ ضلع مظفر گڑھ میں کی گئ امن کی کوششوں اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کو سراہا۔آخر میں مرحوم کے ایصال ثواب کےلیے دعائے مغفرت کی گئ۔