بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے قریب دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں میانمار سے جان بچا کر بنگلہ دیش آنے والے 8 ؍ روہنگیا مسلمان جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے ہیں۔ پانچ افراد نے جائے وقوع پر جبکہ تین نے اسپتال پہنچنے پر دم توڑا ۔ یہ مسلمان میا نمار سے جان بچا کر ایک کشتی میں سوار ہوکر بنگلہ دیش کے کاکس باز۱ر پہنچے تھے اور وہ کیمپوں میں پناہ لینے جارہے تھے مگر ان کی بس سامنے سے آنے والی بس سے ٹکرا کر پاش پاش ہوگئی۔ پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو فورا اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔